لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف کو شاہدرہ میں کارنر میٹنگ کرنے کی اجازت دے دی۔
لاہور ہائی کورٹ میں شاہدرہ میں پاکستان تحریکِ انصاف کو کارنر میٹنگ کرنے کی اجازت سے متعلق اکمل خان کی رخواست پر جسٹس علی باقر نجفی نے سماعت کی۔
دورانِ سماعت پی ٹی آئی کی درخواست پر عدالت نے 19 نومبر کو تحریکِ انصاف کو کارنر میٹنگ کی اجازت دے دی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پشاور ہائی کورٹ نے بھی پاکستان تحریکِ انصاف کو قانون کے تحت انتخابی مہم چلانے اور جلسے کرنے کی اجازت دی تھی۔
پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی الیکشن مہم اور جلسوں کی اجازت دینے سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا تھا۔