فٹبال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے برطانوی نژاد پاکستانی فٹبالر اوٹس خان کو پاکستان فٹبال ٹیم میں کھیلنے کی اجازت دے دی۔
اے ایف سی نے بھی اوٹس خان کو پاکستان ٹیم سے کھیلنے کے لیے کلیئر کر دیا ہے۔
فیفا نے اوٹس خان کو شہریت پر تنازع کے باعث کھیلنے سے روک دیا تھا تاہم اب وہ ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ ٹو میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔