پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پولیٹیکل انگیجمنٹ کمیٹی (پی ای سی) تشکیل دے دی گئی۔ کمیٹی دیگر سیاسی جماعتوں سے روابط اور بات چیت کرے گی۔
سینیٹر علی ظفر اور سینیٹر ہمایوں مہمند اس کمیٹی کے رکن مقرر کیے گئے ہیں جبکہ علی محمد خان اور علی اصغر خان بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔
مذکورہ کمیٹی میں مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن بھی ہوں گے۔
سیکریٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط سے پولیٹیکل انگیجمنٹ کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سیاسی مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کےلیے پاکستان تحریک انصاف نے کمیٹی تشکیل دی۔