مسلم لیگ ن کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات و سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔
مریم اورنگزیب نےسوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر آگاہ کیا ہے کہ اسموگ ہیلتھ ایمرجنسی اور اسمارٹ لاک ڈاؤن اور حکومتی ضابطوں کی پاسداری کے علاوہ عوام، شرکاء کی صحت اور انہیں مشکلات سے بچانے کے لیے اجلاس ملتوی کیا گیا ہے۔
ن لیگ کی رہنما نے یہ بھی بتایا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں سے یک جہتی کے لیے مرکزی جنرل کونسل کا یہ اجلاس 11 نومبر کو قائد نواز شریف کی زیرِ صدارت ہونا تھا جس کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔