فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی القسام بریگیڈز نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی 10 گاڑیوں کو نشانہ بنایا ہے، الطوام علاقے میں حملے سے ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوا۔
فلسطینبی میڈیا کا کہنا ہے کہ القسام بریگیڈز نے الطوام چورنگی کے قریب 2 اسرائیلی ٹینکوں کو تباہ کر دیا۔
اسرائیلی طیاروں نے شمالی غزہ کے جبالیہ مہاجر کیمپ میں مکان پر بمباری کی۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق القسام بریگیڈز نے الشطی کیمپ کے شمال میں 2 اسرائیلی ٹینکوں اور فوجی گاڑی کو بھی میزائل سے تباہ کر دیا۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق القسام بریگیڈز نے غزہ شہر کے جنوب میں اسرائیلی فوجیوں کے گروپ کو میزائل سے نشانہ بنایا۔