غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری میں طبی عملے کے 192 ارکان شہید ہوگئے ہیں۔
فلسطینی وزیر صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ کی پٹی کے آدھے سے زیادہ اسپتال ناقابل استعمال ہوگئے ہیں۔
درین اثنا فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کے شہدا میں 2 ہزار 823 خواتین اور 649 معمر افراد شامل ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 26 ہزار 475 افراد زخمی ہوئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 241 فلسطینی شہید ہوئے۔ اسرائیلی بمباری سے غزہ کے 1350 بچوں سمیت 2 ہزار 550 افراد لاپتہ ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ اسرائیلی بمباری سے طبی عملے کے 193 افراد بھی جاں بحق ہوئے۔ اسرائیلی بمباری سے 45 ایمبولینس ناکارہ ہو چکی ہیں۔