برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ ایوان میں غزہ کے بچوں کی حالت زار بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے غزہ کو بچوں کا قبرستان قرار دیا ہے۔ غزہ پر اسرائیلی بمباری کے سبب 4 ہزار سے زیادہ بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔
ناز شاہ نے کہا کہ عمارت کے ملبے سے نکالی گئی بچی اپنے انکل سے پوچھ رہی تھی کیا وہ مرگئی ہے اور اسے قبرستان لے جایا جا رہا ہے؟۔
ناز شاہ نے مزید کہا کہ اس عمر کے بچے قبرستان جانے کی نہیں کھیل کے میدان میں جانے کی باتیں کرتے ہیں۔
انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ برطانیہ کب خوں ریزی بند کرانے کیلئے کوششوں کا آغاز کرے گا؟