انگلینڈ کے خلاف اہم ترین میچ کےلیے کولکتہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے آپشنل ٹریننگ سیشن میں شرکت کی۔ ابرار احمد، محمد نواز اور امام الحق کے سوا تمام پلیئرز شریک ہوئے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم اتوار سے کولکتہ میں موجود ہے جہاں بدھ کو اُس نے پہلا آپشنل ٹریننگ سیشن کیا۔ ابرار احمد، محمد نواز اور امام الحق کے سوا تمام پلیئرز نے پریکٹس میں شرکت کی۔
پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے فیلڈنگ ڈرلز کے علاوہ بیٹنگ اور بولنگ کی بھرپور پریکٹس کی۔ خاص طور پر بولرز نے اسٹمپ پر پانی کی بوتل رکھ کر بولنگ کی۔
ایم آر آئی رپورٹ کلیئر آنے کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف نے بھی بولنگ کروائی جبکہ نوجوان آل راؤنڈر شاداب خان نے بھی بولنگ کی البتہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے بیٹنگ پریکٹس نہیں کی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ ہفتہ 11 نومبر کو ایڈن گارڈنز کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔