قطر نے غزہ میں مختصر جنگ بندی کی کوششیں شروع کردی ہیں۔ دوحہ سے خبر ایجنسی کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے لیے قطر ثالثی کی کوشش کر رہا ہے۔
حماس ذرائع کے مطابق 12 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے 3 روزہ جنگ بندی پر بات ہو رہی ہے۔ رہا کرائے جانے والے یرغمالیوں میں 6 امریکی شامل ہیں۔
حماس ذرائع کےمطابق مصر سے غزہ میں امداد پہنچانے کا وقت بڑھانے پر بھی بات ہو رہی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے تیز کر دیے ہیں، رات بھر بمباری کے بعد دن میں بھی رہائشی کیمپوں، اسپتالوں کے اطراف بمباری کی۔
اس دورن جبالیا، نصیرات اور شاطئ کیمپوں میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ بمباری سے خان یونس میں 2 مساجد شہید کردیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں 300 فلسطینی شہید کردیے گئے، 33 روز میں شہدا کی تعداد 10 ہزار 500 سے زیادہ ہوگئی۔