لاہور(نیوز رپورٹر) قائم مقام امیرجماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے خبردار کیا ہے کہ افغان مہاجرین کے مسئلہ پر نگران حکومت کی پالیسی سے پاک افغان تعلقات کشیدگی کا شکار ہوں گے۔ کوئٹہ میں صوبائی ذمہ داران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے اس خدشہ کا اظہار کیا کہ حکومت کی جانب سے افغان شہریوں کا ہنگامی بنیادوں پر انخلا نہ صرف ملک کیلئے مشکلات پیداکررہاہے بلکہ اس سے انسانی بحران بھی جنم لے گا۔ مسئلہ پر کابل کواعتماد میں نہ لیا گیا تو اس سے ریاست پاکستان کے جغرافیائی و قانونی معاملات بھی متنازعہ ہوسکتے ہیں۔