نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو خوش حال بنانے کے لیے علامہ اقبال کے فلسفۂ خودی پر عمل کی ضرورت ہے۔
علامہ محمد اقبال کے یومِ پیدائش پر جاری کیے گئے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ علامہ اقبال کے فلسفے کو سمجھنے کی جتنی اشد ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔
انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے علیحدہ وطن کا تصور پیش کیا، قائدِ اعظم نے یہ خواب حقیقت میں بدلا۔
محسن نقوی کا مزید کہنا ہے کہ علامہ اقبال نے شاعری سے مسلمانوں میں اتحاد کا جذبہ بیدار کیا اور انقلابی روح پھونکی، خود داری کا درس دیا۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ نے یہ بھی کہا ہے کہ علامہ اقبال نوجوانوں کے لیے مصلح اور ایک رہبر کی حیثیت رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ یومِ اقبال کے حوالے سے آج ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔
اس موقع پر حکومت نے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے۔