اسلام آباد ( سب تکرپورٹ‘ وقائع نگار) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے تحریک انصاف کی قانونی ٹیم نے ملاقات کی ہے۔ پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے وفد میں بابر اعوان اور بیرسٹر گوہر شامل تھے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکلاءنے الیکشن کمشن سے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا‘ تحریک انصاف کے وفد نے الیکشن کمشن کو انتخابی مہم میں رکاوٹوں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ تحریک انصاف نے نگران حکومت کی جانب سے ترقیاتی فنڈز کے اجرا کا معاملہ الیکشن کمیشن کے سامنے اٹھا تے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے اور مکمل با اختیار ہے، چیف الیکشن کمشنر کو صدر سے بھی ملنا چاہیئے تھا۔اسلام آباد میں پی ٹی آئی وفد نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات میں کارکنوں کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بندکرنے، گرفتارکارکنوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں میں تحریک انصاف کے ترجمان بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے اور مکمل با اختیار ہے، چیف الیکشن کمشنر کو صدر سے بھی ملنا چاہیئے تھا۔ ہماری بات تحمل سے سنی گئی، یہ تاثرغلط ہے الیکشن کمیشن تحریک انصاف سے نارواسلوک رکھتا ہے۔