پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے ایک تقریب کے دوران اداکارہ ہانیہ عامر کے نعرے سن کر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
عاصم اظہر کی سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک ادبی میلے میں شریک ہیں جہاں وہ اسٹیج پر میزبان یاسر حسین کے ساتھ بیٹھے گفتگو کر رہےتھے اور اسی دوران کچھ نوجوانوں نے وہاں ہانیہ عامر کے نعرے لگانا شروع کر دیے جس کے بعد گلوکار اپنے غصّے پر قابو نہیں رکھ سکے۔
اُنہوں نے نعرے لگانے والے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کیا ہو گیا ہے بیٹا؟ آئی بی اے آئے ہو یا پاگل خانے؟
جس کے بعد میزبان یاسر حسین نے معاملے کو یہ کہہ کر سبنھالا کہ سب پڑھے لکھے لوگ ہیں، اس لیے سب پُر سکون ہوجائیں، آپ لوگوں نے کنسرٹ میں بھی جانا ہے یا پھر اسے منسوخ کروانا ہے؟
یہ سن کر عاصم اظہر نے کہا کہ ایسا نہ کرو کچھ کہ پھر پورا سال ہی اسٹوڈنٹس سے ذلیل ہوتے رہو۔
واضح رہے کہ عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کا جب سے بریک اپ ہوا ہے تب سے منچلے اُنہیں کنسرٹس کے دوران اکثر ہانیہ عامر کے نعرے لگا کر ٹرول کرتے رہتے ہیں۔