شمال بالائی بلوچستان میں بارش اور ژالہ باری کے سبب موسم سرد ہو گیا ہے۔
بلوچستان کے محکمۂ موسمیات کے مطابق شمال بالائی بلوچستان کے علاقے چمن، زیارت، کان مہترزئی اور توبہ اچکزئی میں درجۂ حرارت صفر ریکارڈ کیا گیا ہے۔
لیویز حکام کے مطابق این 50 ژوب ڈی آئی خان ہائی وے گزشتہ 4 روز سے آمد و رفت کے لیے بند ہے، دھاناسر کے مقام پر پیر کو ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث آمد و رفت معطل ہوئی تھی۔
لیویز حکام نے بتایا ہے کہ ضلع شیرانی کی انتظامیہ لوکل مشینری سے ملبہ ہٹانے کی کارروائی کر رہی ہے۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ سے بلوچستان کا خیبر پختون خوا کے ساتھ زمینی رابطہ معطل ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہیوی مشینری کی دستیابی کے لیے این ایچ اے حکام سے رابطے میں ہیں۔
لیویز حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوہِ سلیمان رینج میں واقع دھاناسر میں پیر کو پہاڑی ملبہ ہائی وے پر گر گیا تھا۔