نیو یارک ( سب تکرپورٹ) نگران وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے یونیسکو کی 42 ویں جنرل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھر پور کوشش کر رہا ہے کہ ہر بچے کو معیاری تعلیم تک رسائی حاصل ہو سکے۔ مدد علی سندھی نے موسمیاتی تبدیلی پر بھی فوری توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ نگران وفاقی وزیر تعلیم نے غزہ کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوہرے معیار عالمی قوانین اور اقوام متحدہ چارٹر کا مذاق اڑا رہے ہیں۔