نگران حکومت، سیکیورٹی فورسز اور عسکری قیادت نے ملکی سالمیت و استحکام کے پیش نظر سخت اقدامات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومتی ایماء پر ماہ ستمبر سے ملک بھر میں اسمگلنگ کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا۔ یکم ستمبر سے اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر سے تقریباً 2039 میٹرک ٹن چینی، 198.355 میٹرک ٹن آٹا، 1823 میٹرک ٹن کھاد اور 0.899 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا جاچکا ہے۔ 29 اکتوبر سے 5 نومبر کے دوران صرف پنجاب سے 149.686 میٹرک ٹن کھاد برآمد کی گئی ہے۔ خیبرپختونخواہ سے 1.102 میٹرک ٹن اور بلوچستان سے 5.851 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی ہے۔ پنجاب سے 0.037، سندھ سے 0.099 اور بلوچستان سے 0.150 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا گیا ہے۔ متعلقہ اداروں نے 29 اکتوبر سے 5 نومبر کے دوران ملک بھر میں 15 سے زائد کامیاب آپریشن سرانجام دیے۔ نگران حکومت، عسکری قیادت اور متعلقہ ادارے ملک بھر سے اسمگلنگ جیسے مرض سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔