پاکستان مسلم لیگ ن کی منشور کمیٹی میں مزید افراد کی شمولیت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ن لیگ منشور کمیٹی میں طارق فاطمی، اویس لغاری، سلمان رفیق اور ملک علی احمد کو شامل کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ن لیگ منشور کمیٹی میں عاطف رؤف، شیخ فیاض الدین، عبدالرحمٰن کانجو، نورالامین اور عدنان فرید کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 2 روز قبل پاکستان مسلم لیگ ن نے منشور کمیٹی کے ارکان کا اعلان کیا تھا، جن کی تعداد 33 تھی۔
منشور کمیٹی میں چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اقلیتوں کی نمائندگی کو شامل کیا گیا تھا۔
منشور کمیٹی کا چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی کو بنایا گیا تھا جبکہ احسن اقبال، پرویز رشید، سعد رفیق، اعظم نذیر تارڑ اور خرم دستگیر کو کمیٹی کا رکن مقرر کیا گیا تھا۔