متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی پی ٹی آئی سے امیدیں تھیں، مگر اس نے جھوٹ بول کر قوم کو غلط راستے پر ڈالا گیا۔
ایک بیان میں مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پچھلے 3 سے 4 سال کے دور میں یہ سب ہوا ہے، یہ قوم کے ساتھ بہت بڑا دھوکا اور نقصان ہوا۔
انہوں نے کہا کہ جب لوٹ مار ہو رہی ہوتی ہے، ہم اس وقت نہیں روکتے، جب کوئی چلا جاتا ہے اس کے بعد انکشافات ہوتے ہیں۔
مصطفیٰ کمال کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں اب جرأت مندانہ فیصلے کرنے ہوں گے تاکہ دنیا کا ہم پر اعتماد ہو۔