کراچی کی ملیر جیل میں قید 80 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا گیا۔
ماہی گیروں کو سخت سیکیورٹی میں کینٹ اسٹیشن پہنچا دیا گیا، انہیں کینٹ اسٹینشن کراچی سے لاہور روانہ کیا جائے گا۔
بھارتی ماہی گیر علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے لاہور روانہ ہوں گے جہاں سے ان کو واہگہ بارڈر روانہ کیا جائے گا۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے بیٹے سعد ایدھی کا کہنا ہے کہ بھارتی ماہی گیروں کے تمام سفری اخراجات ایدھی فاؤنڈیشن اٹھا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارتی ماہی گیروں کو رقم، کپڑے اور ضروری سامان بھی دیا گیا ہے۔
کافی خوش ہے سالوں بعد وطن جا رہے ہیں: بھارتی ماہی گیر
اس حوالے سے بھارتی ماہی گیر کا کہنا ہے کہ کافی خوش ہے سالوں بعد وطن جارہے ہیں، گھر والے اور بچے یاد آتے ہیں۔
بھارتی ماہی گیر نے کہا کہ ہمارے ساتھ کافی اچھا سلوک کیا گیا۔