ڈالر کی قیمت دوبارہ بڑھنے سے تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ ہو گیا ہے۔عالمی مارکیٹ میں لوہے کی قیمتوں میں 50 ڈالر فی ٹن اضافہ ہوا ہے. جس سے پاکستان میں لوہے کی قیمت میں 30 ہزار روپے فی ٹن اضافہ ہوا ہے۔اس اضافے کے بعد فی ٹن سریے کی قیمت 2 لاکھ 70 ہزارہو گئی ہے.ملک بھر میں تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے۔
رواں سال تعمیراتی شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے.بجری اور سیمنٹ وغیرہ کی قیمتیں بھی آسمان پر جا پہنچی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ڈالر کی قدر میں کمی سے سریے کی فی ٹن قیمت میں پچاس ہزار کمی واقع ہوئی تھی لیکن دوبارہ قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔