پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کا صفایا ہونے کے بعد گورنر ہاؤس کا استعمال کیا جارہا ہے۔
اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس پنجاب میں ن لیگ کا اجلاس الیکشن کمیشن کےلیے سوالیہ نشان ہے۔
انہوں نے کہاکہ گورنر ہاؤس پنجاب میں مسلم لیگ ن کی ٹکٹوں کے فیصلے ہو رہے ہیں، الیکشن کمیشن اپنے اختیارات کا استعمال کرے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ عوام کی عدالت کا فیصلہ وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہے جس کا اعلان 8 فروری کو ہوگا۔