گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک میں علامہ اقبال کی شاعری سے استفادہ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے یہ بات ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ زراعت پاکستان کا بہت بڑا اثاثہ ہے۔ گندم کی قیمت اچھی مقرر کی گئی ہے۔
گورنر بلیغ الرحمان نے کہا کہ طالب علم کا کام تحقیق کر کے فیصلہ کرنا ہے۔ کئی چیزیں ایسی نظر آتی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔