لاہور ( سب تکرپورٹ+ اے پی پی) شہباز شریف سے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔ افتخار نذیر، چودھری اشتیاق اور ساجد مہدی، انجینئر قمر علی الاسلام اور احسان رضا خان نے ملاقات کی۔ انتخابات اور سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر کامیاب جلسہ منعقد کرنے پر رہنما¶ں اور کارکنوں کی تعریف کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی ہمارا مقصد ہے۔ علاوہ ازیں شہباز شریف نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کے کلام نے قوم کو نیا جذبہ اور تحریک دیکر عمل کی راہ پر چلایا۔ فکر اقبال پر عمل کرکے آج بھی قوم زندگی کی ایک نئی تحریک پا سکتی ہے۔ علامہ اقبال مسلمانوں کے محسن اور فکری رہبر تھے اور ہیں۔ ان کی فکر قرآن کریم کے مطالعے سے تشکیل پائی۔ دنیا کے مشاہدے اور وسیع مطالعے نے علامہ اقبال کے کلام کو مزید جامعیت دی۔ شاعر مشرق کی فکر سے آج بھی دنیا رہنمائی اور فکری الجھنوں سے نجات پا رہی ہے۔