لاہور(نیوز رپورٹر)لندن کے ذیلی ڈسٹرکٹ ہونسلو کے میئر افضال کیانی نے اپنے وفد کے ہمراہ لاہور کا دورہ کیا۔افضال کیانی نے لاہور اور اسلام آباد میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔لاہور آمد کے بعد انہوں نے معروف سماجی شخصیت و سکول آف موٹیویشن کے سربراہ لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) شواز بلوچ سے ملاقات کی اور انہیں ان کی سماجی خدمات پر لندن ہونسلو کے میڈل کا ایوارڈ دیا۔ہونسلو کے میئر افضال کیانی نے لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) شواز بلوچ کی فلاح و بہبود کے کاموں میں ان کی خدمات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میرا گھر ہے اور پاکستانیوں سے انہیں بے پناہ محبت ہے۔ اس موقع پر سکول آف موٹیویشن کے سربراہ لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) شواز بلوچ نے میئر افضال کیانی کی پاکستان دوستی و پاکستانیوں سے محبت کو سراہا۔انہوں نے افضال کیانی اور وفد کے تمام اراکین کو اپنے آٹو گراف کے ساتھ اپنی کتاب "From Sight to Vision ” پیش کی۔ جسے حال ہی میں امیزون انٹرنیشنل نے شائع کیا ہے۔ میئر ہونسلو افضال کیانی کے ہمراہ لندن نجی ٹی وی کے سینئر صحافی عبد الودود مشتاق ،سابقہ میئر ہونسلو سمیعہ چوہدری ، بیرسٹر ریاض و دیگر بھی شامل تھے۔ شواز بلوچ نے مہمانوں کا لاہور آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں سکول آف موٹیویشن کے سووینئرز پیش کئے ۔