چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس میں آج استغاثہ کے 3 گواہان کے بیانات قلم بند نہ ہو سکے۔
راولپنڈی اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سائفر کیس کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی گئی اور آئندہ سماعت پر مزید 3 گواہوں کو طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آج وکلائے صفائی لاہور میں مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قرشی کے اہلِ خانہ کو بھی آج سماعت پر عدالت میں جانے کی اجازت مل گئی تھی۔