لندن ( سب تکرپورٹ) برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ پارلیمنٹ میں غزہ کے بچوں کی حالت زار بیان کرتے ہوئے آ بدیدہ ہو گئیں۔ ناز شاہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ کو بچوں کا قبرستان قرار دیا ہے۔ ایک ویڈیو میں ملبے سے نکالی گئی بچی اپنے انکل سے پوچھ رہی تھی کیا وہ مر گئی ہے۔ کیا اسے قبرستان لے جایا جا رہا ہے۔ اس عمر کے بچے قبرستان جانے کی باتیں نہیں‘ کھیل کے میدان میں جانے کی باتیں کرتے ہیں یا آئس کریم خریدنے کی بات کرتے ہیں۔ برطانیہ کب اس خونریزی کو ختم کرنے کی اپنی کوششیں تیز کرے گا۔ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے چار ہزار بچے شہید ہو چکے۔