پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور اوپننگ بیٹر امام الحق نے کولکتہ میں شاپنگ کی ہے۔
پاکستانی کرکٹرز نے ساؤتھ سٹی مال میں گزشتہ روز شاپنگ کی، بابر اعظم نے کولکتہ سے فیملی کے لیے ساڑھیاں خریدیں۔
بابر اعظم نے گھر والوں سے ویڈیو کال پر منظوری کے بعد چیزیں خریدیں۔
بابر اعظم اور امام الحق نے سن گلاسز بھی خریدے اور خود کے لیے جدید فیشن کے مطابق کپڑے خریدے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 5 کرکٹرز کولکتہ میں شاپنگ کو جا چکے ہیں۔