نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے اسپتالوں میں کانگو وائرس کے لیے ضروری پروٹوکولز نافذ کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کانگو وائرس سے متعلق محکمۂ صحت کو ہدایات جاری کی ہیں۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ کانگو وائرس کے پھیلاؤ پر سندھ کے سرحدی اضلاع میں الرٹ جاری کیا جائے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان سے آمد ورفت کے باعث دادو میں کانگو وائرس کا خطرہ ہے، بلوچستان سے ملحقہ دادو، شہداد کوٹ اور جیکب آباد میں نگرانی تیز کی جائے۔
جسٹس ر مقبول باقر نے محکمۂ صحت اور لائیو اسٹاک کو بھی احتیاطی تدابیر کے ساتھ آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ صوبائی سرحدوں پر مویشی منڈیوں میں جانوروں کی نگرانی ضروری ہے۔