جماعتِ اسلامی بلوچستان کے امیر عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں جماعتِ اسلامی کے دفتر آنے جانے والے مہمانوں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔
ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ پولیس نے جماعتِ اسلامی کے کوئٹہ کے دفتر پر چھاپے کے دوران مولانا ہدایت الرحمٰن کو نظر بند کر دیا ہے۔
جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا ہے کہ جماعتِ اسلامی پُرامن، جمہوری اور قانون پسند پارٹی ہے۔
عبدالحق ہاشمی نے مطالبہ کیا ہے کہ جماعتِ اسلامی کے صوبائی سیکریٹریٹ سے پولیس کی نفری فوری ہٹائی جائے۔
دوسری جانب کوئٹہ کے ایس ایس پی آپریشنز جواد طارق کا عبدالحق ہاشمی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہنا ہے کہ جماعتِ اسلامی کے رہنما مولانا ہدایت الرحمٰن کو نظر بند نہیں کیا گیا، جماعتِ اسلامی کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔
ایس ایس پی جواد طارق نے کہا ہے کہ جماعتِ اسلامی کے دفتر کے پر معمول کے سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔