پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے پولیس ہیلپ لائن ون فائیو (15) پر موصول ہونے والی کالز پر خواتین کو فراہم کی گئی مدد کا ڈیٹا جاری کر دیا۔
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر سے 15 پر تقریباً 2 ملین موصول ہونے والی کالز پر پولیس کو مدد کے لیے بھجوایا گیا۔
انہوں نے جاری کیے گئے ڈیٹا کی روشنی میں بتایا کہ 15 پر خواتین کی بیشتر کالز لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد سے موصول ہوئیں جنہیں پولیس نے مدد فراہم کی۔
ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ویمن سیفٹی ایپ سے 12 ہزار سے زائد کالز اور 16 ہزار سے زائد میسجز پر مدد فراہم کی گئی۔