بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان نے ’ٹائیگر اور پٹھان‘ کے مقابلے کی بازگشت پر خاموشی توڑ دی۔
بھارتی میڈیا میں گزشتہ کئی ماہ سے ٹائیگر اور پٹھان کے مقابلے کی خبریں زیر گردش تھیں، اس معاملے پر سلمان خان اور شاہ رخ خان نے مکمل طور پر خاموش اختیار کر رکھی تھی۔
بھارتی میڈیا میں ایسی اطلاعات بھی زیر گردش ہیں کہ سلمان خان ٹائیگر 3 اور شاہ رخ خان اپنی فلم ڈنکی کی ریلیز کے بعد ٹائیگر بمقابلہ پٹھان کی شوٹنگ شروع کردیں گے۔
ٹائیگر 3 سلمان خان کی فلم ہے، جو 12 نومبر کو ریلیز کی جارہی ہے، اسی سلسلے میں سلمان خان نے ایک انٹرویو کے دوران پٹھان سے مقابلے کے سوال پر جواب دے ہی دیا۔
سلمان خان نے دوران گفتگو تصدیق کی کہ وہ یش راج فلمز (وائے آر ایف) کے بینر تلے ٹائیگر بمقابلہ پٹھان کریں گے۔
فلم نگری کے بھائی جان سے جب پوچھا گیا کہ ٹائیگر بمقابلہ پٹھان کی شوٹنگ کب شروع کریں گے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ ٹائیگر ہمیشہ تیار رہتا ہے، جب سب کچھ فائنل ہوجائے گا تو میں وہاں ہوں گا۔
فلم کا پلاٹ تاحال واضح نہیں لیکن لگتا ایسا ہے کہ بھارتی سنیما کے دو بڑے اداکار ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گے، جو یقیناً سلمان خان اور شاہ رخ خان کے مداحوں کےلیے بڑا دن ہوگا۔
ٹائیگر بمقابلہ پٹھان وائے آر ایف کے اسپائے یونیورس کی ساتویں فلم ایکشن تھرل فلم ہوگی، اس کے قبل وہ ٹائیگر کے 3 حصے، وار 1 اور پٹھان فلم بنا چکے ہیں جبکہ وار کے دوسرے حصے پر کام جاری ہے جو 2025ء میں ریلیز ہوگی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹائیگر بمقابلہ پٹھان کے ہدایت کار سدھارتھ آنند ہوں گے، جو اس پروجیکٹ پر کام کے 40 کروڑ روپے لیں گے۔
شاہ رخ خان اور سلمان خان کو مقابل کھڑا کرنے پر مبنی آدیتا چوپڑا کا اسکرپٹ یقینی طور پر بالی ووڈ میں تاریخ رقم کرے گا۔