آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس میں خواتین کو محفوظ ماحول اور جدید سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔
یو این ویمن مشن کے وفد نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی ہے۔
وفد میں یو این ویمن مشن کی پاکستان میں نمائندہ رمضان شرمیلا رسول سمیت دیگر افراد شامل تھے۔
اس ملاقات کے دوران یو این مشن کے مینڈیٹ کے مطابق خواتین کو بااختیار بنانے اور تحفظ کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ تحفظ مراکز میں ٹرانسجینڈرز، جنسی زیادتی و ہراسانی کی شکار خواتین کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔
رمضان شرمیلا رسول نے کہا کہ پنجاب پولیس میں خواتین کی نمائندگی میں اضافہ اور سہولتوں کی فراہمی خوش آئند ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب پولیس افسران کو اقوام متحدہ ویمن مشن پروگرامز میں نمائندگی دیں گے۔