پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے سینئر رہنما میاں اسلم اقبال کے بھائی امجد اقبال نے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔
لاہور سے جاری بیان میں میاں امجد اقبال نے کہا کہ مزاحمت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا، پی ٹی آئی نے اب تک جو راستہ اختیار کر رکھا ہے وہ ملک کی تعمیر و ترقی کے مخالف ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا مقصد عوام کی بہتری کے لیے کردار ادا کرنا ہے، اس لیے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
میاں امجد اقبال نے مزید کہا کہ اپنے بھائی میاں اسلم اقبال کی جگہ پی پی 171 سے آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لوں گا۔