اسرائیلی فورسز نے غزہ کی پٹی میں 2 ایمبولینس ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیا۔
غزہ کی پٹی کے حوالےسے وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا کہ دونوں ڈرائیوروں کو جنوبی غزہ سے شمالی حصے کی جانب جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
وزارت صحت نے کہا کہ ریڈ کراس کی ہدایات کے باوجود اسرائیلی فوج نے ایمبولینس بھی ضبط کرلیں۔