نگراں وفاقی وزیر ثقافت جمال شاہ کا کہنا ہے کہ ایسا ماحول پیدا کریں گے دنیا بھر کے سیاح پاکستان آ سکیں۔
وزیر ثقافت جمال شاہ نے کراچی میں بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ کوشش کروں گا کہ مزارِ قائد پر آنے کے لیے کوئی ٹکٹ نہ ہو۔
نگراں وفاقی وزیر جمال شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام لوگ دعائیں کریں کہ ہمارا ملک مشکلات سے باہر آئے۔