صوبۂ پنجاب میں حدِ نگاہ میں بہتری کے بعد موٹر وے ایم 3 اور ایم 4 کو ٹریفک کے لیےکھول دیا گیا۔
موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق شور کوٹ سے گوجرہ تک موٹر وے شدید دھند کی وجہ سے بند تھی۔
موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق شہر اور گرد و نواح میں اسموگ کے سبب ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔
موٹر وے ایم 4 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے عبد الحکیم تک دھند کی وجہ سے بند تھی جسے کھول دیا گیا ہے۔
موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق موٹر وے سب سیکٹر ایم 4 بھی شام کوٹ سے ملتان تک کھول دی گئی ہے۔