یونیسیف نے کہا ہے کہ غزہ میں بچوں کےلیے کوئی جگہ محفوظ نہیں۔ یونیسیف کے ترجمان ٹوبی فریکر کے مطابق غزہ کے اسپتالوں کے اندر کی صورتحال المیہ ہے۔
الشفا اسپتال میں قبل از وقت پیدائش والے بچے زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
ترجمان یونیسیف نے کہا کہ تصور کریں آپ ان بچوں میں کسی کے والدین ہوں اور کچھ نہ کرسکتے ہوں تو یہ حقیقی المیہ ہے۔
ٹوبی فریکر کے مطابق وحشیانہ بمباری سے بچوں کو محفوظ رکھنے کےلیے دنیا کو حرکت میں آنا ہوگا۔