جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نالیڈی پینڈور نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نے کہا کہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ نیتن یاہو اور انکے وزرا کے وارنٹ جاری کرے۔
نالیڈی پینڈور نے مزید کہا کہ عالمی عدالت نیتن یاہو کے خلاف جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے نسل کشی کی تحقیقات تیز کرے۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقہ غزہ پر اسرائیلی بمباری کے ردعمل میں اپنا سفیر اسرائیل سے واپس بلوا چکا ہے۔