مصری سیکیورٹی ذرائع کے مطابق غزہ اور مصر کے درمیان رفح کراسنگ آج دوبارہ کھولی گئی ہے۔
دارالحکومت قاہرہ سے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رفح کراسنگ سے زخمی فلسطینیوں اور غیر ملکیوں کا پہلا گروپ مصر میں داخل ہوگیا۔
مصری سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رفح کراسنگ سے متعدد زخمی اور 80 غیرملکی شہری مصر میں داخل ہوئے۔
مصری سیکیورٹی ذرائع کے مطابق زخمیوں کی منتقلی میں مشکلات کے باعث رفح کراسنگ جمعہ کو بند کردیا گیا تھا۔