اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ جنگجوؤں نے اتوار کو اسرائیل لبنان سرحد کے قریب ٹینک شکن میزائلوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد اسرائیلی زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے جواب میں آرٹلری فائر کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے اس حوالے سے کہا کہ اسرائیل لبنان سرحدی علاقے میں جنگجوؤں نے ٹینک شکن میزائل داغے۔ جس سے اسرائیل لبنان سرحدی علاقے میں متعدد اسرائیلی زخمی ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق ایک اسرئیلی ایمبولینس سروس کے ترجمان نے ایک اسرائیلی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اس میزائل حملے میں ایک شہری شدید زخمی ہوا جبکہ دیگر پانچ افراد بھی زخمی ہوئے۔
اس حوالے جاری فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کھلے علاقے میں سڑکے کنارے کاروں میں آگ لگی ہوئی تھی۔
اس سے قبل ہفتے کو حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصراللّٰہ نے کہا کہ تھا کہ اسرائیل کے خلاف فرنٹ متحرک ہے۔ اس سے قبل نے حزب اللّٰہ کو خبردار کیا تھا کہ حماس کے خلاف مہم کے دوران جنگ کو بڑھانے سے باز رہے۔