غزہ کے اسپتالوں پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں۔ ہلال احمر فلسطین کا کہنا ہے کہ الشفا کے بعد غزہ کا دوسرا بڑا القدس اسپتال بھی غیرفعال ہوگیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ہلال احمر فلسطین کا کہنا ہے کہ غزہ کا القدس اسپتال ایندھن اور نہ ہونے کی وجہ سے غیر فعال ہوا۔ طبی عملہ بدترین حالات میں زخمیوں کے علاج کی کوشش کر رہا ہے اور مریضوں و زخمیوں کی دیکھ بھال کی ہرممکن کوشش کر رہا ہے۔
ہلال احمر فلسطین دوا، پانی اور کھانے سے محروم ہے جبکہ اسپتالوں میں صورتحال بھیانک ہوچکی۔ ہلال احمر کے مطابق اب غزہ شہر میں صرف ایک اسپتال بچا ہے جہاں طبی سہولتیں دی جا رہی ہیں۔
الشفا اسپتال کے سرجن احمد مخللاتی کے مطابق شمالی غزہ کے کئی اسپتالوں کو اسرائیلی فوج نے گھیر لیا ہے۔ شدید فائرنگ کے باعث ہمارا عملہ بھی اسپتال میں محصور ہے۔
انہوں نے کہا کہ طبی عملہ اور مریض عملاً وار زون کے وسط میں آچکے ہیں۔