فلسطینی وزیر مواصلات نے کہا ہے کہ غزہ میں تمام مواصلاتی سروسز جمعرات سے منقطع ہوجائیں گی۔
فلسطینی وزیرمواصلات کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں ایندھن کی قلت کے باعث مواصلاتی سروسز منقطع ہوجائیں گی۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ ماہ کی سات تاریخ سے جاری وحشیانہ حملوں کے دوران اسرائیل نے غزہ کا نہ صرف دنیا بھر سے رابطہ منقطع کردیا ہے بلکہ وہاں خوراک، ادویات اور پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ایندھن کی فراہمی بھی روک رکھی ہے۔
جس کی وجہ سے بجلی کی فراہم منقطع ہونے کے علاوہ ایمبولینس اور دیگر انسانی ضرورت کی نقل و حمل بھی ختم ہوچکی ہے۔