اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ شہر کے جنوب میں محفوظ راستے فراہم کر دیے ہیں، تاہم ہلال احمر اس بیان کی تصدیق سے انکاری ہے۔
امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ چاہتے ہیں تمام شہری غیر محفوظ راستوں سے دور ہوجائیں۔
نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ حماس لوگوں کو خطرے میں رکھنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔
نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ الشفا سے تمام مریضوں کو نکالنے کا کہہ دیا ہے، 100 سے زیادہ نکل چکے ہیں۔
اسرائیلی دعوؤں پر عالمی تنظیم ریڈ کراس نے اپنے بیان میں کہا کہ الشفا سے مریضوں کو نکالے جانے کی تصدیق نہیں کر سکتے۔
ریڈ کراس کے مطابق وہ فلسطینی وزارت صحت کے حکام اور دوسرے لوگوں سے رابطے میں ہیں۔
ریڈ کراس نے کہا کہ الشفا اسپتال سے ابھی تک کسی انخلا پر مبنی آپریشن کی اطلاعات نہیں ہیں۔
ادھر امریکی میڈیا نے کہا کہ اسرائیلی فوج مستقل الشفا اسپتال کے مشرق سے محفوظ راستہ دینے کا دعویٰ کر رہی ہے۔