ڈی آئی خان کے سب ڈویژن درازندہ میں آئل اینڈ گیس پرائیویٹ ڈرلنگ کمپنی کے کانوائے پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مزید پولیس نفری اورسیکیورٹی فورسز موقع پر روانہ کر دی گئی۔