قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ لوگوں کو لگتا ہے کہ میں بابر اعظم کے خلاف ہوں، ایسا بالکل نہیں ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بابر اعظم اچھے پلیٸر ہیں، ان پر کپتانی کی وجہ سے تنقید ہوتی ہے۔
شعیب ملک کا کہنا ہے کہ میں کرکٹ کھیل رہا ہوں اور شوق سے کھیل رہا ہوں، میری فٹنس کا کوئی مسٸلہ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ مجھے کرس گیل کا ریکارڈ توڑنے کے لیے 2000 رنز چاہئیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں کرکٹ صرف ورلڈ کپ کے لیے کھیل رہا ہوں۔