ہندو مذہبی تہوار دیوالی کے بعد دنیا کے 10 آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھارت کے 3 شہر شامل ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دیوالی کے تہوار کے بعد دہلی، کولکتہ اور ممبئی میں فضائی آلودگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
دیوالی کے بعد بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، نئی دہلی کے کئی علاقوں میں ہوا کے معیار کا انڈیکس سنگین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نئی دہلی میں آج فضائی آلودگی 420 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
دہلی کے حکام کی جانب سے آج شہریوں کو غیر ضروری باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دہلی میں جمعے سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا بھی امکان ہے جس کے بعد فضائی آلودگی میں کچھ حد تک کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔