ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ راولپنڈی نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو ایک اور مقدمے سے بری کر دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ راولپنڈی میں حنیف عباسی کے خلاف 2018ء میں کارِ سرکار میں مداخلت، دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور حکومت مخالف مظاہروں پر مقدمے کی سماعت ہوئی۔
کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوید اختر نے کی۔
کیس پر کارروائی کے لیے حنیف عباسی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو مقدمے سے بری کر دیا۔
واضح رہے کہ حنیف عباسی کے خلاف جولائی 2018ء میں تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مقدمہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے خلاف احتجاج پر درج کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو ایفیڈرین کیس میں بری کیا تھا۔