پاکستان تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما کا نام ای سی ایل اور اسٹاپ لسٹ سے نکال دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیرافضل ساہی پر سفری پابندیاں ختم کردی گئی ہیں. ان کا نام ای سی ایل اور اسٹاپ لسٹ سے نکال دیا گیاہے۔افضل ساہی تحریک انصاف کے دور حکومت میں عثمان بزدار کی کابینہ کے بڑے اہم اور موثروزیرتھے. ان کا نام 9 مئی کے واقعات کے بعد ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق افضل ساہی کو وفاقی حکومت کے ہدایات پر ریلیف دیا گیا ہے.جس کے بعد ان پر سفری پابندیاں ختم کر کے نام بھی ای سی ایل اور اسٹاپ سے نکال دیا گیا ہے۔