پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات علی افضل ساہی پر سفری پابندیاں ختم کردی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علی افضل ساہی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار حکومت کے مؤثر ترین صوبائی وزیر تھے۔
علی افضل ساہی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) اور اسٹاپ لسٹ سے نکال دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علی افضل ساہی کا نام 9 مئی کے واقعات کے بعد ان پر فیصل آباد میں درج مقدمات اور ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کے الزام میں اینٹی کرپشن کے رڈار پر آنے اور مقدمات نمبر 769/2023اور 921/2023 کے اندراج کے بعد محکموں کی درخواست اور محکمہ داخلہ پنجاب کی سفارش پر لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔
علی افضل سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی محمد افضل ساہی کے بیٹے اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر حسین بھٹی کے داماد ہیں۔