قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی کی ٹیم چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری کےلیے اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کےلیے نیب ٹیم اڈیالہ پہنچی۔
ذرائع کے مطابق احتساب عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، جیل پہنچنے والی نیب ٹیم کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف اور وقار الحسن کر رہے ہیں۔
عدالت نے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کےلیے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایات جاری کیں۔
ذرائع کے مطابق نیب ٹیم 190 ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی سے پوچھ گچھ کرے گی، جو پہلے ہی سائفر کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔